Naat peer naseer u din golra Sharif, / نعتیہ کلام آواز پیر نصیر الدین گولڑہ شریف

Naat peer naseer u din golra Sharif, / نعتیہ کلام آواز پیر نصیر الدین گولڑہ شریف

مُجھ پہ بھی چشمِ کرم اے میرے آقا ﷺ کرنا حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا میں کہ ذرّہ ہُوں مُجھے وُسعتِ صحرا دےدے کہ تیرے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا مَیں ہُوں بےکس ترا شیوہ ہے سہارا دینا میں ہُوں بیمار ترا کام ہے اچّھا کرنا تُو کسی کو بھی اٹھاتا نہیں اپنے در سے کہ تری شان کے شایاں نہیں ایسا کرنا تیرے صدقے، وہ اُسی رنگ میں خود ہی ڈُوبا جس نے، جس رنگ میں چاہا مُجھےرُسوا کرنا یہ ترا کام ہے اے آمنہ کے دُرِّ یتیم ﷺ ساری اُمّت کی شفاعت، تنِ تنہا کرنا آلؑ و اصحابؓ کی سُنّت ، مرا معیارِ وفا تری چاہت کے عوض ، جان کا سودا کرنا اُن صحابہؓ کی خُوش اطوار نگاہوں کو سلام جن کا مسلک تھا طوافِ رخِ زیبا کرنا مُجھ پہ محشر میں نصیرؔ اُن کی نظر پڑ ہی گئی کہنے والے اِسے کہتے ہیں، خُدا کا کرنا ۔ ۔ ۔ ۔ کلام پیر سید نصیر الدین نصیر گولڑہ شریف