HAZRAT-e-FATIMA ZEHRA KI SHAN | Manqabat | Recite by Fatima Khan

HAZRAT-e-FATIMA ZEHRA KI SHAN | Manqabat | Recite by Fatima Khan

#manqabatbibiFATIMAZEHRA | #3jamad-ul-sani | #shahadatbibifatima | #voiceoffatimakhan جو پوچھیے کہ کیا ہیں فاطمہ کرم کی انتہا ہیں فاطمہ حجاب کبریائ ہے کسی کی کب رسائ ہے کہ پردہ خدا ہیں فاطمہ وہ شامل درود ہیں وہ داخل درود ہیں وہ منزل درود ہیں وہ قابل درود ہیں وہ حاصل درود ہیں وہ حامل درود ہیں کہ مرکز کساء ہیں فاطمہ وہ قول ہیں مقالہ ہیں وہ معدن الرسالة ہیں علی کی ہم نوالہ ہیں علی کی ہم پیالہ ہیں حسین کا حوالہ ہیں حسن کو جس نے پالا ہے وہ پاک سیدہ ہیں فاطمہ رسالتیں، ولایتیں، امامتیں، ہدایتیں شرافتیں، نجابتیں، طہارتیں، شہادتیں کرامتیں، صداقتیں، عبادتیں، ریاضتیں انہی کا تو سرا ہیں فاطمہ وہ جلوہ غیاب ہیں وہ نور کی کتاب ہیں خدا کا وہ حجاب ہیں خدا کا وہ نقاب ہيں کہ جز نبیۖ و جز علی کہاں کسی کو تاب ہے خدا کا آئينہ ہیں فاطمہ اسی کے ہیں یہ بحر و بر اسی کے ہیں یہ خشک و تر اسی کے ہیں شجر حجر اسی کے ہیں گل و ثمر کروں کچھ اور مختصر خدا تو وہ نہیں مگر خدا سے کب جدا ہیں فاطمہ میری صدا سن اے خدا دل و میں سب کے نور رکھ کہ سرور و نوید کو منافقت سے دور رکھ کثافتوں سے دور رکھ کہ حاضر و حضور رکھ ہمارا واسطہ ہیں فاطمہ