Quran Para 06 - Ruku 08 - With Urdu Translation | Qari Muhammad Ateeq Attari | Abdul Habib Attari

Quran Para 06 - Ruku 08 - With Urdu Translation | Qari Muhammad Ateeq Attari | Abdul Habib Attari

Translation Surah Maidah From 20 to 26 Ayat (ترجمۂ کنز الایمان سورہ المآئدة آیت 20 سے 26 تک) ترجمۂ کنز الایمان: اور جب موسیٰ نے کہا اپنی قوم سے اے میری قوم اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو کہ تم میں سے پیغمبر کیے اور تمہیں بادشاہ کیا اور تمہیں وہ دیا جو آج سارے جہان میں کسی کو نہ دیا۔ اے قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جو اللہ نے تمہارے لیے لکھی ہے اور پیچھے نہ پلٹو کہ نقصان پر پلٹو گے۔ بولے اے موسیٰ اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں گے۔ دو مرد کہ اللہ سے ڈرنے والوں میں تھے اللہ نے انہیں نوازا بولے کہ زبردستی دروازے میں ان پر داخل ہو اگر تم دروازے میں داخل ہوگئے تو تمہارا ہی غلبہ ہے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرو اگر تمہیں ایمان ہے۔ بولے اے موسیٰ ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں ہیں تو آپ جائیے اور آپ کا رب تم دونوں لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں۔ موسیٰ نے عرض کی کہ اے رب میرے مجھے اختیار نہیں مگر اپنا اور اپنے بھائی کا تو تو ہم کو ان بے حکموں سے جدا رکھ۔ فرمایا تو وہ زمین ان پر حرام ہے چالیس برس تک بھٹکتے پھریں زمین میں تو تم ان بے حکموں کا افسوس نہ کھاؤ۔ #quran #quranpara6 #quran_para6 #islamicvideo #islamicvideoes #abdulhabibattari #surahmaidah #surahmaidahwithurdutranslation #quranurdutranslation #quranrecitation #qurantalawat #quran_tilawat #quran_kareem #quran_recitation_really_beautiful #quran_with_urdu_translation #islamicchannel #islamic_world #islam #islamic #Quran_Para6_Ruku08 #Surahmaidah_from_20_to_26_ayat #surah_maidah #dawateislami #abdulhabibattari #shortvideo #islam