Surah Maun (al-maun) with urdu translation | سورۃ الماعون اردو ترجمہ کے ساتھ | surah maun with urdu translation | surah maun with tafseer #surahmaun #quran Surah Maoon (Al-Maoon) with Urdu translation (tafseer) | araita lazi yukazzibu biddin | Beautiful Quran Recitation | Quran with Urdu / Hindi Translation & tafseer #surahmauntafseerbydrisrarahmed #surahmaun #surahmaoon #surahmaunrecitation #readquranwithurdutranslation #islamictvwithskz #quranrecitation #quran surah maun beautiful recitation surah maun with urdu translation full surah maun mishary surah maun tilawat surah maun mishary with urdu translation کئی کافروں کے بارے میں روایت ہے کہ اُن کے پاس کوئی یتیم خستہ حالت میں کچھ مانگنے کو آیا تو اُنہوں نے اُسے دھکا دے کر نکال دیا۔ یہ عمل ہر ایک کے لئے انتہائی سنگدلی اور بڑا گناہ ہے، لیکن کافروں کا ذِکر فرماکر اشارہ یہ کیا گیا ہے کہ یہ کام اصل میں کافروں ہی کا ہے، کسی مسلمان سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ یعنی خود تو کسی غریب کی مدد کیا کرتا، دوسروں کو بھی ترغیب نہیں دیتا۔ 3: نماز سے غفلت برتنے میں یہ بھی داخل ہے کہ نماز پڑھے ہی نہیں، اور یہ بھی کہ اس کو صحیح طریقہ سے نہ پڑھے۔ یعنی اگر پڑھتے بھی ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے بجائے لوگوں کو دِکھاوا کرنے کے لئے پڑھتے ہیں۔ اصل میں تو یہ کام منافقوں کا تھا۔ اگرچہ مکہ مکرَّمہ میں جہاں یہ سورت نازل ہوئی، منافق موجود نہ ہوں، لیکن چونکہ قرآنِ کریم عام احکام بیان فرماتا ہے، اور آئندہ ایسے منافق پیدا ہونے والے تھے، اس لئے ان گناہوں کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ ’’معمولی چیز‘‘ قرآنِ کریم کے لفظ ’’مَاعُوْنْ‘‘ کا ترجمہ کیا گیا ہے، اسی لفظ کے نام پر سورت کا نام ماعون ہے۔ اصل میں ’’ماعون‘‘ اُن برتنے کی معمولی چیزوں کو کہتے ہیں جو عام طور سے پڑوسی ایک دوسرے سے مانگ لیا کرتے ہیں، جیسے برتن وغیرہ۔ پھر ہر قسم کی معمولی چیز کو بھی ماعون کہہ دیتے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور کئی صحابہؓ سے منقول ہے کہ اُنہوں نے اِس کی تفسیر زکوٰۃسے کی ہے، کیونکہ وہ بھی اِنسان کی دولت کا معمولی (چالیسواں) حصہ ہوتا ہے۔ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کی تفسیر یہی فرمائی ہے کہ کوئی پڑوسی دوسرے سے کوئی برتنے کی چیز مانگے تو اِنسان اُسے منع کرے۔