Banarasi Beef Kadhai Recipe ||بنارسی بیف کڑاہی بنانے کا طریقہ ||How to make banarasi beef karahi. اسلام علیکم دوستو آج میں آپ لوگوں کے ساتھ بہت مزے دار بنارسی بیف کڑاہی کی ریسیپی شیئر کر رہی ہوں اس کا ٹیسٹ بہت زیادہ مزے دار ہے اور یہ بنانے میں بھی بہت زیادہ آسان ہے اس میں جو چیزیں استعمال ہوگی وہ میں آپ کو بتا دیتی ہوں اجزاء بڑا گوشت ڈیڑھ کلو سرسوں کا تیل ایک کپ ادرک لہسن کا پیسٹ چار چمچ پیاز ایک چھوٹے سائز کی ٹماٹر اور سبز مرچیں باریک کٹی ہوئی دہی ایک کپ لال مرچ ایک چمچ ہلدی آدھا چمچ زیرہ پاؤڈر آدھا چمچ ثابت دھنیا آدھا چمچ کی دارچینی دو ٹکڑے لونگ چار عدد بڑی الائچی دو عدد چھوٹی الائچی چار عدد سونف آدھا چمچ ثابت زیرہ ایک چمچ لمبائی میں کٹی ہوئی سبز مرچیں تین سے چار عدد بنارسی بیف کڑاہی بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کڑاہی میں سرسوں کا تیل ڈالیں گے ایک کپ پھر اس میں بڑا گوشت ڈال کے دس منٹ تک سے بون لیں گے دس منٹ کے بعد اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں گے چارچمچ اور پانچ منٹ تک اس کی بھونائی کریں گے پانچ منٹ کے بعد ایک چھوٹے سائز کی پیاز ڈالیں گے اور اسے بھی دو سے تین منٹ پکائیں گے پھر اس میں ٹماٹر اور سبز مرچیں ڈال دیں گے اور اسے گلنے تک پکالیں گے جیسے ہی ٹماٹر وغیرہ گل جائیں گے تو اس میں دہی ڈال دینا ہے اور یہ سارے مصالحے ڈال دیں گے دس بارہ منٹ تک پکائیں گے اور پانی ڈال کے تیس منٹ کے لئے ڈهانپ دیں گے گوشت گلنے تک جب گوشت اچھی طرح سے گل جائے گا تو چولہے کی آگ تیز کر کے سارا پانی خشک کر لیں گےپھر اس میں کٹی ہوئی سبز مرچیں ڈال دیں گے اور چولہا بند کر دیں گے تو بہت ہی مزیدار ہماری بنارسی بیف کڑاہی بنکر تیار ہے Thanks for watching.