فجر کی نماز میں روزانہ قنوت، درود شریف اور مقتدی کے لیے بلند آواز درود سننے کا شرعی حکم

فجر کی نماز میں روزانہ قنوت، درود شریف اور مقتدی کے لیے بلند آواز درود سننے کا شرعی حکم

سوال نمبر 7 🚥 📅07-12-2025 ☎️+971 50 4--5906 سوال 1: شیخ محترم! ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کی نماز کی دوسری رکعت میں رکوع سے اٹھنے کے بعد روزانہ باقاعدگی سے قنوت کی دعا پڑھتے ہیں، پھر اس میں درود شریف بھی شامل کرتے ہیں، اور آخر میں ”وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین“ بھی کہتے ہیں۔ کیا فجر میں ہر دن باقاعدہ طور پر قنوت اور درود پڑھنا شرعاً ثابت ہے یا یہ بدعت کے زُمرے میں آتا ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرما دیں۔ --- سوال 2: شیخ محترم! جب امام صاحب فجر میں روزانہ بلند آواز سے درود میں ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم“ پڑھتے ہیں تو مقتدی کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا نماز کے اندر درود شریف زبان سے پڑھنا ضروری ہے؟ یا صرف دل میں صلوات کا تصور کر لینا کافی ہوتا ہے؟ اس کی شرعی رہنمائی فرما دیں۔