ANP SINDH METING IN BACHA KHAN MARKAZ

ANP SINDH METING IN BACHA KHAN MARKAZ

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائ کونسل کا اجلاس صوبائی صدر شاہی سید کی زیرصدارت باچاخان مرکز سندھ میں منعقد ہوا. صوبائ جنرل سیکرٹری یونس بونیری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا. صوبائ جنرل سییکرٹری نے پارٹی کے مرکزی آئین کے مطابق صوبائ آئین میں کی گئ ترامیم کو اجلاس میں پیش کیا. جنہیں تمام ممبران نے تفصیلی بحث کے بعد منظور کرکے آئین کا حصہ بنایا. بعد ازاں تمام اضلاع کے جنرل سیکرٹریز نے آپنے آضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا. کہ اے این پی سندھ میں ایک منظم تنظیمی ڈھانچہ رکھتی ہے. کراچی شہر کے فیصلوں میں اے این پی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.