The Thirsty Crow Story | Piasa Kawa پیاسا کوا | Urdu Moral stories with English Subtitles Watch the classic Piasa Kawa story about a thirsty crow and learn valuable lessons about problem-solving and perseverance. Perfect for kids and parents alike. Here is the story in text form for you read in Urdu also Piasa kwa ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک پیاسا کوا تھا۔ وہ پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر اڑ رہا تھا، لیکن پانی نہ پا سکا۔ گرمی کی شدت سے اس کا گلا خشک ہو رہا تھا۔ وہ بہت تھک چکا تھا، لیکن ہمت نہیں ہارنا چاہتا تھا۔ آخر کار، وہ ایک باغ میں پہنچا جہاں اس نے ایک گھڑا دیکھا۔ اس کی آنکھوں میں چمک آ گئی، لیکن جب اس نے گھڑے میں دیکھا تو پانی بہت نیچے تھا۔ کوے کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔ کوے نے سوچا، "اب کیا کروں؟" وہ بہت پریشان تھا۔ پھر اسے ایک ترکیب سوجھی۔ اس نے پاس پڑی کنکریاں اٹھائیں اور گھڑے میں ڈالنا شروع کر دیں۔ جیسے جیسے کنکریاں گھڑے میں جا رہیں تھیں، پانی اوپر چڑھ رہا تھا۔ آخر کار، پانی کوے کی چونچ تک آ گیا۔ اس نے اپنی پیاس بجھائی اور جنگل کی طرف اُڑ گیا۔ نتیجہ: ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ جب ہم مشکل میں ہوتے ہیں تو ہمارے اندر کچھ نیا کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ Thirsty crow in Urdu #story #storytime #storytelling #urdu #urdustories #urdustorykahani #kahani #kahaniya #kahaniyan #kahaniyainhindi #kahanisuno #tales #moralstories #moralstory #moral