Yeh Watan  Tumhara Hai | Junaid Jamshed version | Patriotic Songs For Independence Day

Yeh Watan Tumhara Hai | Junaid Jamshed version | Patriotic Songs For Independence Day

Ye Watan Tumhara Hai Junaid Jamshed Version Singer: Junaid Jamshed​ Director: Kashan Admani​ & Alfred D'mello(Alf)​ Concept & Producer: Salman Rabbani​ Associate Producer: Zain Hasan DOP: Shani Ali​ Editor: Shaikh Mudassir Released By: Binoria Media Yeh watan tumhara hai lyrics یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں کہکشاں کے یہ اجالے، رہ گزر تمہارے ہیں یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے