مرکز اہلحدیث G-6 اسلام آباد کے لیے خاص اعزاز تلاوت بہ انداز شیخ مشاری الراشد العفاسی, خطیب مسجد الکویت قاری محمد اسامہ شوکت حفظہ اللہ, مرکزاہلحدیث G-6 اسلام آباد/پاکستان کا عظیم سرمایہ افتخار ہیں جن کی بدولت حرم کی پاک فضاؤں میں پاکستان کی شہرت کا ڈنکا چہار سو محسوس کیا گیا. حرم سے متصل ہوٹل کی بالائی منزل پہ امام حرم جناب بندربن عبدالعزیز البلیلہ حفظہ اللہ کی اللہ کے گھر کے خصوصی مہمانوں سے ملاقات طے قرار پائی, تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں لیکن کسی عذر کے سبب امام حرم تشریف نہ لا سکے.چونکہ انتظامیہ کے علم میں یہ بات موجود تھی کہ پاکستان سے آیا ہوا ایک نوجوان, مختلف ائمہ حرم کی آواز میں تلاوت قرآن کی خداداد صلاحیت کا مالک ہے اسلئے قاری محمد اسامہ شوکت حفظہ اللہ کو مسند امام حرم پر تشریف فرما ہونے کا منفرد انداز اس شان سے حاصل ہوا کہ ان کی تلاوت سن کر اہل عرب انگشت بدنداں اور اہل عجم شاداں و فرحاں ہو گئے. اللہ تعالی تمام حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے. آمین یا رب العالمین. مزید اسلامک گرافکس، ویڈیوز، سوالات کے جوابات، خطبات حرمین، اسلامک میگزین اور اسلامی آرٹیکلز کےلیے ہمارے پیج / markazahlehadithg6 کو لائک کرنے کے ساتھ ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔ http://www.markazahlehadith.org جزاکم اللہ خیرا