ڈی پی او اختر فاروق کا ڈی سی موسی رضا کے ہمراہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چاچڑاں شریف کا دورہ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی سید موسیٰ رضا کے ہمراہ چاچڑاں شریف کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے دریائے سندھ کے کنارے پر پانی کی صورت حال دیکھی اور متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں سے ممکنہ صورت حال کے بارہ میں آگاہی حاصل کی، اس موقع پر انہوں نے چاچڑاں بند پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا اور کہا کہ دیگر محکمہ جات سے کوآرڈینیشن کے ساتھ صورتحال کے مطابق فرائض سرانجام دیں اور مشکل صورتحال میں عوام الناس کی ہر ممکن مدد کی جائے انھوں نےڈی سی او کے ہمراہ سیلابی ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا -