Quran Para 07 - Ruku 02 - With Urdu Translation | Qari Muhammad Ateeq Attari | Abdul Habib Attari

Quran Para 07 - Ruku 02 - With Urdu Translation | Qari Muhammad Ateeq Attari | Abdul Habib Attari

Translation Surah Maidah From 87 to 93 Ayat (ترجمۂ کنز الایمان سورہ المآئدة آیت 87 سے 93 تک) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والوحرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں اور حد سے نہ بڑھو بیشک حد سے بڑھنے والے اللہ کو ناپسند ہیں۔ اور کھاؤ جو کچھ تمہیں اللہ نے روزی دی حلال پاکیزہ اور ڈرو اللہ سے جس پر تمہیں ایمان ہے۔ اللہ تمہیں نہیں پکڑتا تمہاری غلط فہمی کی قسموں پرہاں ان قسموں پر گرفت فرماتا ہے جنہیں تم نے مضبوط کیا تو ایسی قسم کا بدلہ دس مسکینوں کو کھانا دینا اپنے گھر والوں کو جو کھلاتے ہو اس کے اوسط میں سے یا انہیں کپڑے دینا یا ایک بردہ آزاد کرنا تو جو ان میں سے کچھ نہ پائے تو تین دن کے روزے یہ بدلہ ہے تمہاری قسموں کا جب قسم کھاؤ اور اپنی قسموں کی حفاظت کرواسی طرح اللہ تم سے اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم احسان مانو۔ اے ایمان والوشراب اور جُوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ۔ شیطان یہی چاہتا ہے کہ تم میں بَیر اور دشمنی ڈلوا وے شراب اور جوئے میں اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روکے تو کیا تم باز آئے۔ اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ہوشیار رہو پھر اگر تم پھر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف واضح طور پر حکم پہنچا دینا ہے۔ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان پر کچھ گناہ نہیں ہے جو کچھ انہوں نے چکھا جب کہ ڈریں اور ایمان رکھیں اور نیکیاں کریں پھر ڈریں اور ایمان رکھیں پھر ڈریں اور نیک رہیں اور اللہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے۔ #quran #quranpara7 #quran_para7 #islamicvideo #islamicvideoes #abdulhabibattari #surahmaidah #surahmaidahwithurdutranslation #quranurdutranslation #quranrecitation #qurantalawat #quran_tilawat #quran_kareem #quran_recitation_really_beautiful #quran_with_urdu_translation #islamicchannel #islamic_world #islam #islamic #Quran_Para7_Ruku02 #Surahmaidah_from_87_to_93_ayat #surah_maidah #dawateislami #abdulhabibattari #shortvideo #islam