وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور کی ہدایت پر سی ایم انیشیٹو پر عملدرآمد اور پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، سی او میونسپل کمیٹی ، پرائس مجسٹریٹ سمیت دیگر ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی افسران نے سی ایم کے سپیشل انیشیٹو اور کے پی ائی کے حوالے سے پیش رفت بارے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام میں شہروں اور دیہات میں صفائی کا معیار یکساں ہے ۔ پبلک پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ، نالوں کی شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے ڈی سلٹ کیا جائے اور واسا ان کی مانیٹرنگ جاری رکھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہروں دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی جائے اور کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹ پر پہنچایا جائے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پبلک پارکس ، ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی پر مکمل عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ۔ شہر کی تزئین و آرائش پر جاری کام کو تیز کرنے انکروچمنٹ کے خلاف جاری آپریشن وال چاکنگ سمت دیگر قانون شکن افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت تمام انیشیٹو پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، عوام کو ریلیف دینے خوشگوار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ایسے زہریلے اوارہ کتے جو انسانی جانوں کو نقصان پہنچائے ان کو تلف کیا جائے ۔ عوام کو محفوظ اور جانوں مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے ۔پرائس مجسٹریٹ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق منظم اور فعال بنائیں تاکہ عوام کو اچھی اور معیاری اشیا خرد نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے عوام کی رہنمائی کے لیے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر اویزہ کروانے اور چیزوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے روانہ کی بنیاد پر چیک کریں ۔عوام کو اچھی معیاری خوراک خوشگوار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تمام افسران اپنی ڈیوٹی کو خدمت خلق سمجھ کر ادا کریں ۔ #Sheikhupuraupdates #TheSheikhupura #Gpunjab #City56 #hilights #highlight #highlights #friends #everyone #bump #news #viral #sheikhupura #skpcity #viralvideo #qilasheikhupura #SKP #highlightseveryonefollowers202 5シviralfbreelsfypシviral