سرگودہا/سرگودہا وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی نے کاہلوں ہاؤس آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدے داران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا توہین آمیز رویہ ہے پنجاب میں کالا قانون نافذ ہے میری آمد کے موقع پر موٹروے کو بند کر دیا گیا ریسٹ ایریا میں داخلہ بند تھا مگر ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند تھے جس کی وجہ سے آج میں پنجاب کے شہر جسے شاہینوں کا شہر بھی کہتے ہیں سرگودھا میں ممتاز اختر کاہلوں کی رہائش گاہ پر موجود ہوں اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایک منتخب وزیراعلی کا راستہ روکنا اور بے جا ہمارے کارکنوں کو استقبال کے لیے آنے سے قبل گرفتار کرنا قابل مذمت ہے اس طرح تو انگریزوں نے بھی نہیں کیا تھا جس طرح کا قانون اب مریم نواز کے صوبہ میں لاگو ہے یہاں پر کارکنوں کو ہراساں کرنا ان کو بےجا گرفتار کرنا موجودہ حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے ۔ مجھے سرگودھا کے شاہینوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف اپنے آپ کو شاہین ثابت کیا۔ کہنے والوں کو یہ بتا دیا ہے کہ کپتان کا سپاہی سرگودھا آیا تھا سرانجام دیں سیاست کرنا سیاست دانوں کا کام ہے عوام میں آنا ہمارا حق ہے اس طرح کی رکاوٹیں کھڑا کرنا 47 فارم والوں کی کند ذہنیت کا ثبوت ہے جنہوں نے چوری شدہ الیکشن پر قبضہ کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں انہیں اپنے ایک ایک کیے کا حساب دینا ہوگا اس موقع پر سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ وزیراعلی کے پی کے سہیل خان آفریدی کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا کاہلوں ہاؤس پر عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ رپورٹ۔ظفر عباس تحصیل رپورٹر شاہ پور جھاوریاں