قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کے حوالے خطاب تمام سیاسی جماعتیں آزادی مارچ کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں، 27 اکتوبر کو مارچ کا آغاز ہوگا، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے مارچ کا آغاز کریں گے،ہم پر امن لوگ ہیں،پارلیمنٹ ہائوس اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرنا، تمہاری طرح اداروں کی دیواروں پر شلواریں بھی نہیں لٹکائیں گے، کوئی سیاسی جماعت نہیں پوری قوم اسلام آباد آرہی ہے، ریاستی ادارے قوم کے ساتھ تصادم کریں گے؟سفید مرغا ہمیں روکنے کی بات کررہا ہے،ہمارے ابابیل نکل آئے تو کوئی گھروں میں محفوظ نہیں رہے گا، امن کا پیغام دے کر امن کی ضمانت چاہ رہے ہیں، میں ڈنڈے برداشت کرلوں گا آپ تو ملا کی پھونک برداشت نہیں کرسکیں گےہم آگے بڑھیں گے، پیچھے مڑنے کا کوئی آپشن نہیں، سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، قدم قدم پر مشاورت کررہے ہیں، جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، مریم اورنگزیب اور امیرمقام کی مشترکہ پریس کانفرنس شروع [جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن وفد کی ملاقات شروع مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ اکرم درانی ، مولانا غفور حیدری ، و دیگر موجود مسلم لیگ ن سے احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، انجینئر امیر مقام ، و دیگر موجود،آزادی مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ کی مرکزی قیادت میاں نواز شریف کا حتمی پیغام دے گی